جمعہ، 16 اپریل، 2021

کورونا کے خوف سے سہمی ہوئی امّت .. ہو سکے تو اپنے علماء سے پوچھو

کورونا کے خوف سے سہمی ہوئی امّت 
ہو سکے تو اپنے علماء سے پوچھو 

تزئین حسن 

کورونا کے خوف سے سہمی ہوئی امّت 
تم لاک ڈاون میں ہو یا کرفیو میں 
یا آئیسولیشن میں
ہمیں خوشی ہے کہ 
تم خوش نصیب ہو
تم گھروں میں نماز ادا کر سکتے ہو  
تمہیں نماز کے ساتھ ساتھ دعا کی سہولت بھی میسر ہے 
ذکر کی سہولت بھی میسر ہے 
تمھارے سروں پر کوئی کیمرے نہیں مسلط 
جو تمھاری ایک ایک حرکت کو 
تمھارے چہرے کی ایک ایک سلوٹ کو ریکارڈ کریں 
 کورونا کے خوف سے سہمی ہوئی امّت 

آج تمھارے علماء ان بحثوں میں مصروف ہیں 
کہ 
نماز با جماعت کو موقوف کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
طواف پر پابندی لگائی جا سکتی ہے یا نہیں؟
 کورونا کے خوف سے سہمی ہوئی امّت 
اپنے علماء سے پوچھو 
کہ کیا کیمپ میں
حساس کیمروں کی نظرروں میں 
تشدد سے بچنے کے لئے 
بغیراپنے جسم کے کسی حصے کو حرکت دیئے    
اور چہرے کے تاثر بدلے
نماز پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟
کرونا کے خوف سے سہمی ہوئی امت 
ہو سکے تو اپنے علماء سے پوچھو 

نوٹ: ان سطور کی تحریر میں میں نے سنکیانگ کی جیل اور کیمپ کی سابق زیر حراست قازق بزنس وومن گل بہار جیلیلووا اور ختن سے تعلق رکھنے والے ایک سابق جیل قیدی کے انٹرویوسے مدد لی ہے-   

تم آ ئیسولیشن میں بھی ہو تو تم اپنوں سے بات کر سکتے ہو 
تم لاک ڈاون میں بھی ہو  
تو اپنے خاندان کے ساتھ 
اپنے ہی گھر میں رہتے ہو  
کورونا کے خوف سے سہمی ہوئی امّت 





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

MArgresa

تزئین حسن قاہرہ کے مارگریسا میٹرو اسٹیشن سے اتریں تو جس علاقے میں آپ قدم رکھتے ہیں یہ وہی قاہرہ القدیمہ ہے جسے فتح کر کہ عمرو بن ا...